الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سینیٹ کی کمیٹی کا مطالبہ مسترد کردیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے آرڈیننس 2 روز میں تیار کر لیا جائے گا، سیکریٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 18, 2013
انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، اشتیاق احمد۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کی نگرانی سے متعلق سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا مطالبہ مسترد کردیا۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ انتخابات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے، الیکشن کمیشن کو مکمل آئینی اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 25 اپریل کو اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں صوبائی حکومتوں اور وزارت داخلہ و دفاع کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں فوج کی تعیناتی سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔


اشتیاق احمد نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے اس سلسلے میں آرڈیننس 2 روز میں تیار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام کل سے شروع ہوگا جو 30 اپریل تک جاری رہے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |