حبیب بینک کے ڈپا زٹس 10کھرب روپے سے بھی تجاوز

30جون کوختم ششماہی میںمنافع18.58فیصداضافے سے11.86ارب روپے رہا


Business Reporter August 11, 2012
30جون کوختم ششماہی میںمنافع18.58فیصداضافے سے11.86ارب روپے رہا (فوٹو فائل)

پاکستان کے سرفہرست بینکنگ نیٹ ورک کے حامل حبیب بینک لمیٹڈ 10 کھرب روپے مالیت کے تاریخ ساز ڈپا زٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اور پاکستان کی شعبہ بینکاری میں ایک نئی تاریخ رقم کرلی ہے۔

حبیب بینک کے منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بینک کے ڈپازٹس میں گزشتہ سال کے اختتام کی نسبت مقامی سطح پر18.6فیصدکی افزائش ہوئی ہے۔ بورڈ اجلاس میں 30جون 2012کو اختتام ہونے والی ششماہی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق حبیب بینک کے زیرتبصرہ مدت تک بعد ازٹیکس منافع کی مالیت 18.58فیصد کے اضافے سے 11.86 ارب روپے رہی جبکہ فی حصص آمدنی 9.68روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال9روپے تھی۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حصص یافتگان کے لیے فی حصص پر 3.50 روپے کا عبوری نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ حبیب بینک لمیٹڈ معیشت کے تمام شعبہ جات میں اپنی اعلیٰ خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اور پاکستان کے دیہی اور دور دراز پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو بینکاری خدمات فراہم کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں