جنوبی پنجاب محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع

جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، ذرائع

مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : 'جنوبی پنجاب صوبہ محاذ' بنانے کا اعلان

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں تاہم اس حوالے سے دیگر تفصیلات کل اسلام آباد میں جاری کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے ارکان اب آزاد کے بجائے بلے کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے، جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت کل چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرے گی اور مشترکہ پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان ہوگا۔
Load Next Story