صدر آصف زرداری سیاست کی یونی ورسٹی ہیں منظور وسان

مخالفین جتنی کوشش کرلیں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، منظور وسان


ویب ڈیسک April 18, 2013
ملک میں جمہوریت کا جو پودا آج تناور درخت بن رہا ہے اس کا سہرا صدر آصف زرداری کو جاتا ہے، منظور وسان۔ فوٹو: فائل

سندھ کے سابق وزیر داخلہ منظور احمد وسان کہتے ہیں کہ صدرآصف زرداری سیاست کی یونی ورسٹی ہیں۔


خیر پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، اس کی قیادت اور کارکنوں نے ملک کی بقا اور جمہوریت کےلئے کبھی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جو جماعتیں پیپلز پارٹی کی اتحادی تھیں آج وہی ہمارے خلاف میدان میں اتر آئی ہیں لیکن مخالفین جتنی کوشش کرلیں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،ملک میں جمہوریت کا جو پودا آج تناور درخت بن رہا ہے اس کا سہرا صدر آصف زرداری کو جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں