امریکی سفارت کار کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت سفارت خانے کا سیکیورٹی آفیسر گرفتار

امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک May 08, 2018
امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

امریکی ملٹری اتاشی کرنل کی گاڑی سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ میں امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں سفارت کار کو رعایت دینے پر امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شخص پر ہی مقدمہ درج

امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق بیگ کے والد نے آئی جی اسلام آباد کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ ایس ایچ اوتھانہ کوہسار نے امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر کی بے جا حمایت کی، مقتول کے والد کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو کو انکوائری افسر مقرر کیا، امریکی سفارت خانے کے سیکیورٹی آفیسر تیمور پیرزادہ آج اے آئی جی آپریشنز کے سامنے پیش ہوئے جہاں سے انہیں گرفتار کرکے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ کوہسار کی حدود میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے تھے جس میں سے ایک نوجوان عتیق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں