مسلم لیگن انتخابات میں تمام غیر جمہوری قوتوں کو شکست دے گی شہباز شریف

سیاستدانوں کوسیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک April 18, 2013
ملک میں دہشت گردی کی لہر ضرور ہے لیکن انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، شہباز شریف ۔فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں تمام غیر جمہوری قوتوں کو شکست دے گی۔

شہباز شریف نےحلقہ این اے 129 لاہورمیں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا اورووٹروں سے گھر گھر جا کر ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ حلقے کی ترقی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اوراسے فرانس کے دارالحکومت پیرس کی طرز پر ترقی دیں گے۔

شہباز شریف نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر ضرور ہے لیکن انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، سیاستدانوں کوسیکیورٹی فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں تمام غیر جمہوری قوتوں کو شکست دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں