لاہورمیں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

حادثے کا شکار طیارے میں سوار پائلٹ خوش قسمتی سے محفوظ رہے


ویب ڈیسک May 08, 2018
طیارہ تباہ ہوگیا،فوٹو:ایکسپریس

گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا جو ناگریز وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا، طیارہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک کے قریب گرا تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک مکان کی دیوار سے ٹکرایا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

گر کر تباہ ہونے والا طیارہ الٹرا لائٹ تھا جس نے ائیر بورن کمپنی کے ہینگر سے پرواز کےلیے اجازت لی تھی، طیارے میں دو پائلٹ تھے، حادثے میں ٹرینر محمد فہیم اور کو پائلٹ ہشام معمولی زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |