اقوام متحدہ کا پاکستانی مسابقتی قانون کاجائزہ لینے کااعلان

یواین سی ٹی اے ڈی سے جائزے کے لیے مسابقتی کمیشن نے درخواست کی تھی.

یواین سی ٹی اے ڈی سے جائزے کے لیے مسابقتی کمیشن نے درخواست کی تھی (فوٹو فائل)

اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ (یواین سی ٹی اے ڈی) نے جمعہ کو پاکستان کے مسابقتی قانون کا جائزہ لینے کااعلان کیا ہے جس میں یواین سی ٹی اے ڈی ماڈل لا کو بہترین بین الاقوامی معیارت کیلیے حوالے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ملکی مسابقتی قوانین اور پالیسیوں کی ٹھوس شقوں کی تشخیص کی جائے گی۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو گلوبل مسابقتی ایجنسیوں کے برابر لانے کیلیے سی سی پی کی چیئرپرسن راحت کونین حسن نے یواین سی ٹی اے ڈی سے پاکستانی مسابقتی قانون اور پالیسی کا بغور جائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔


عالمی ادارے کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے قوانین، ریگولیشنز، طریقہ کار اور خود کمیشن کے معیار اور موثر ہونے سے متعلق معائنے کیلیے مناسب ہے۔ اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے یواین سی ٹی اے ڈی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یواین ڈیولپمنٹ اکائونٹ کی فنڈنگ سے جائزہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔

یہ جائزہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں مسابقتی قانون کے پروفیسر اور امریی وفاقی ٹریڈ کمیشن کے سابق جنرل کونسل Dr. William Kovacic لیں گے، اس حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی مشاورت سے اتفاق رائے کے ساتھ ان کے 2 معاون بھی مقرر کیے جائیںگے، ان کی تیار کردہ جائزہ رپورٹ جولائی 2013 میں جنیوا میں یواین سی ٹی اے ڈی انٹرگورنمنٹل گروپ آف ایکسپرٹ آن کمپٹیشن پالیسی میں پیش کی جائے گی۔
Load Next Story