پرویز مشرف کے چک شہزاد کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیے جانے کا فیصلہ

فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیے جانے کے بعد اس کا تمام کنٹرول نگراں پنجاب حکومت کے پاس ہوگا۔


ویب ڈیسک April 18, 2013
فارم ہاؤس پر اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پرویز مشرف کے چک شہزاد کے فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق فارم ہاؤس کو سب جیل قرار دیے جانے کے بعد اس کا تمام کنٹرول نگراں پنجاب حکومت کے پاس ہوگا اور فارم ہاؤس پر اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیل بھی تعینات کیا جائے گا جبکہ سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کی جانب سے مہیا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ججز نظر بندی کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے اور گرفتاری کے حکم کے بعد سابق صدر پرویز مشرف عدالتی احاطے سے اپنے چک شہزاد فارم ہاؤس فرار ہوگئے تھے۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ججوں کو نظر بند کرنا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے، پرویز مشرف کے فرار ہونے کی ذمہ دار پولیس ہے، عدالت نے پولیس سے کل تک پرویز مشرف کو فرار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |