مشتاق احمد ویسٹ انڈین ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

ایک ماہ کے مختصر دورانیے میں ٹیم کی بولنگ میں بہتری کیلیے بھرپور کوشش کروں گا، مشتاق احمد


Sports Desk May 08, 2018
ایک ماہ کے مختصر دورانیے میں ٹیم کی بولنگ میں بہتری کیلیے بھرپور کوشش کروں گا،مشتاق احمد۔فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ مشتاق احمد ایک ماہ کے لیے ویسٹ انڈیز کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مشتاق احمد کا بطور ہیڈ کوچ این سی اے کنٹریکٹ گزشتہ ماہ ختم ہو گیا تھا اور اس میں توسیع جولائی سے موثر ہوگی اس لیے انہوں نے ایک ماہ کے اس وقفے کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان کا یہ معاہدہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوا ہے اور وہ ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ ہیڈ کوچ این سی اے کے طور پر پی سی بی کو جوائن کر لیں گے۔

مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کےساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا، ویسٹ انڈیز سے شاندار کرکٹرز سامنے آئے ہیں، اگرچہ کریبیئن ٹیم اب پہلے جیسی طاقتور نہیں رہی تاہم ان کے کرکٹرز اب بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، ایک ماہ کے مختصر دورانیے میں ٹیم کی بولنگ میں بہتری کیلیے بھرپور کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ، انگلش ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ سرے، آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں بھی کام کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔