کارکردگی دکھاﺅ انعام پاﺅ ہاکی پلیئرز کیلیے نئی اسکیم

غیر معمولی کارکردگی دکھا کر کوئی بھی کھلاڑی اس انعامی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پی ایچ ایف حکام


Sports Reporter May 08, 2018
غیر معمولی کارکردگی دکھا کر کوئی بھی کھلاڑی اس انعامی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پی ایچ ایف حکام۔فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نئی اسکیم متعارف کروا دی۔

پی ایچ ایف کی اس اسکیم کے پہلے انعام کے حقدار گول کیپر وقار یونس قرار پائے ہیں جنہیں کراچی میں جاری کیمپ کے دوران ڈھائی لاکھ مالیت کی انٹرنیشنل گول کیپنگ کٹ دی گئی ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ وقار یونس کا پولینڈ میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کے لئے بھی انتخاب ہوا ہے۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ غیر معمولی کارکردگی دکھا کر کوئی بھی کھلاڑی اس انعامی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں