عام انتخابات 25 یا 26 جولائی کو کرانے کی سمری تیار

الیکشن کمیشن صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن شیڈول جاری کرے گا


ویب ڈیسک May 08, 2018
الیکشن کمیشن صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن شیڈول جاری کرے گا ۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کرانے کی مجوزہ تاریخ طے کرلی ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام شروع کردیا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کی سمری صدر مملکت کو بھجوائے گا، صدر مملکت سے سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی سے لے کر حتمی فہرستیں آویزاں کرنے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت رکھ دیا ہے جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 8 روز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں