پاکستان سے بھارت رقم بھجوانے کی خبر مسترد کرتے ہیں اسٹیٹ بینک

پاکستان سے بھارت ڈالر بھیجنے کی وضاحت 21 ستمبر 2016ء کو کردی تھی، ترجمان


ویب ڈیسک May 08, 2018
پاکستان سے بھارت ڈالر بھیجنے کی وضاحت 21 ستمبر 2016ء کو کردی تھی، ترجمان (فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے پاکستان سے بھارت رقم بھجوانے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی 2016ء میں وضاحت کردی تھی، یہ الزام بے بنیاد ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان سے بھارت ڈالر بھیجنے کی وضاحت 21 ستمبر 2016ء کو کردی تھی اور مرکزی بینک آج بھی اس بیان پر قائم ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجنے کی خبر مسترد کرتے ہیں، مالی سال 2016ء میں پاکستان سے بھارت 1لاکھ 16 ہزار ڈالر بھیجے گئے جب کہ اسی سال بھارت سے پاکستان 3لاکھ 29 ہزار ڈالر آئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نواز شریف کیخلاف اربوں ڈالر مبینہ طور پر بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا حکم

ترجمان کے مطابق مالی سال 2016ء میں پاکستان سے بھارتی درآمدات کا حجم 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا، اس کے مقابلے میں بھارت سے پاکستان کی درآمدات کی مالیت 1ارب 41 کروڑ ڈالر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں