چیف جسٹس نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک May 08, 2018
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اتوار کو کیس کی سماعت کرے گا۔ . فوٹو : فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کا از خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت کے لیے وزارت پیٹرولیم اور سیکریٹری پیٹرولیم کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اتوار کو سوموٹو کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے بیلنس کارڈ لوڈ کرنے پر ہونے والی اضافی کٹوتیوں کا بھی از خود نوٹس لے رکھا ہے جب کہ آج کی سماعت میں جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ موبائل فون کارڈز پر دہرا ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں