امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ایرانی صدر
فیصلہ غیر قانونی ہے اور امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا، حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے اعلان کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ غیر قانونی ہے اور امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔
امریکی صدر کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کچھ غلط نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے اور امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے پرعمل کیا، آئی اے ای اے نے تصدیق بھی کی لیکن امریکا نے ہمیشہ ایٹمی معاہدے سے متعلق جھوٹ بولا اور بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کبھی جوہری معاہدے سے مخلص ہی نہیں تھا جب کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران نیوکلیئر ڈیل سے الگ ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاست پر بھی پابندیاں لگائیں گے۔