آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جرمن سفیر


ویب ڈیسک May 09, 2018
ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جرمن سفیر . فوٹو : ایس بی پی

اسٹیٹ بینک نے آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق معروف سماجی شخصیت آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز میں 50 روپے کے یادگاری سکے کی تقریب رونمائی اسٹیٹ بینک آفس کراچی میں ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور جرمن سفیر مارٹن کوبلر نےشرکت کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کردی تھی، ان کی کوششوں کے باعث پاکستان خطے میں اس بیماری پر قابو پانے والا پہلا ملک بنا۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سول اسپتال کراچی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ پاکستان میں جذام کے مرض سے لڑنے اور اس سے متاثرہ افراد کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست کوکراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔ 9 دن بعد 19 اگست کو ڈاکٹر رتھ فاؤ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ گورا قبرستان میں تدفین کی گئی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں