پی ایس اونیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز استعمال کریگی

استعمال فرنس آئل منگوانے کیلیے ہوگا،دونوںکمپنیوںنے معاہدے پردستخط کر دیے.

استعمال فرنس آئل منگوانے کیلیے ہوگا،دونوںکمپنیوںنے معاہدے پردستخط کر دیے . فوٹو فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کمپنی فرنس آئل کی درآمد کیلیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز استعمال کرے گی، اس سلسلے میں پی ایس او اور پی این ایس سی کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔


معاہدے کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوئی جس میں پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او نعیم یحیٰ میر اور چیئرمین پی این ایس سی سلیم احمد مینائی نے معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وفاقی مشیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین، وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کائرہ، وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ بابرغوری بھی موجود تھے۔

قومی جہاز راں کمپنی سے درآمدی فرنس آئل کی ترسیل سے ایک جانب غیرملکی جہاز راں کمپنیوں پر انحصار کم ہوگا، ساتھ ہی مقامی کرنسی روپے میں ادائیگیاں ہونے سے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی جس کا فائدہ صارفین کو پہنچے گا۔
Load Next Story