2026 ورلڈ کپمیزبانی ملنے پر فیفاکوریکارڈ 11 بلین ڈالرمنافع ہوگا

2026 ورلڈ کپ:میزبانی ملنے پر فیفاکوریکارڈ 11 بلین ڈالرمنافع ہوگا


AFP May 09, 2018
2026 ورلڈ کپ:میزبانی ملنے پر فیفاکوریکارڈ 11 بلین ڈالرمنافع ہوگا فوٹو: فائل

2026 فٹبال ورلڈ کپ بڈ کے نارتھ امریکن منتظم نے فیفا کو میزبانی ملنے کی صورت میں بڑے منافع کی آس دلادی۔

امریکی فٹبال فیڈریشن کے صدر کارلوس کورڈیریو نے انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے فیفا ووٹرز پر زوردیا کہ وہ سردست سیاست کو نظرانداز کردیں۔ اگر ہماری مشترکہ بڈ کو شرف قبولیت ملتا ہے تو اس سے فیفا کو ریکارڈ 11 بلین ڈالر منافع ہوسکتا ہے، 2026 میں فیفا میں شریک ٹیموں کی تعداد بڑھاکر48 کردی گئی ہے، انھوں نے مزید کہاکہ ہم یہ اعلان کرسکتے ہیں کہ فیفا کے ساتھ کام کرنے پر ہم 2026 ورلڈ کپ کی میزبانی سے نارتھ امریکا سے ریکارڈ منافع کماسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشترکہ بڈ میں امریکا کیساتھ میکسیکو اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ انھیں صرف مراکش نے چیلنج کیا ہے، میزبان کا فیصلہ 13 جون کو فیفا کانگریس میں متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔