تنخواہ اداروں کیلیے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ کرنیکی منظوری

سینیٹ کمیٹی نے بجٹ سفارشات فائنل کرلیں،پٹرولیم ،تمباکو اورموبائل فونزپرلیوی عائدکرنے کی سفارشات مسترد

سگریٹ پرٹیکس شرح بڑھانے کی سفارش بھی منظور،سندھ آبی قلت کے مستقل حل کیلیے تجاویزمشترکہ مفادات کونسل میں دے، سینیٹ کمیٹی  فوٹو: فائل

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ سفارشات کو حتمی شکل دیدی تنخواہ دار طبقے کیلیے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد بارہ لاکھ روپے کرنیکی تجویز منظوراور پٹرولیم،تمباکو اورموبائل فونز پرلیوی لگانے کی سفارشات مسترد کر دی گئیں سگریٹ پر ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کی سفارش منظور کرلی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر نے تھرڈٹیئرختم کرنیکی سفارش مسترد کردی سینیٹرفاروق نائیک کی زیر صدارت اجلاس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے خام مال پرریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی سفارش کردی جسے کمیٹی نے منظور کرلیا اپٹما نمائندوں نے کہا کہ یارن پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکی جائے خام مال پر 11 سے 20 فیصد ڈیوٹی ہے جب کہ ٹیکسٹائل کی تیار مصنوعات پر ڈیوٹی 5 فیصد ہے خام پر ٹیکس کی شرح زیادہ اور تیار مصنوعات پر کم ہے کمیٹی نے جی آئی ڈی سی کو ختم کرنیکی سفارش مستردکردی جبکہ کمرشل امپورٹرز پر 6 فیصدکم از کم ٹیکس کی شرح کو ختم کرنیکی تجویز بھی مسترد کردی گئی ۔


چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کمرشل امپورٹرز نے کم ازکم ٹیکس کا غلط استعمال کیاکمرشل امپورٹرز نے اس سہولت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیاسپریم کورٹ کی قائم کردہ کمیٹی نے کم از کم ٹیکس کی شرح کو ختم کرنیکی سفارش کی کمیٹی نے سگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کی سفارش کردی وزارت صحت اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے سگریٹس مہنگے کرنیکی تجویز دی وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ ایف بی آر سگریٹس کی قیمت 48 روپے کردی،عالمی ادارہ صحت کے مطابق سگریٹس پر ٹیکسوں کی شرح 70 فیصدہونی چاہئے پاکستان میںشرح 45فیصد ہے وزارت صحت نے سفارش کی کہ سگریٹس پر ٹیکسوں تھرڈٹیئرختم کیاجائے جسے کمیٹی نے مسترد کردیاکمیٹی نے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ کرنیکی تجویز منظور کرلی کمیٹی نے انفرادی انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کرنیکی سفارش کردی بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا 24 سے 48 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔

48 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 25 فیصد انکم ٹیکس وصول کیا جائیگا کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات، تمباکو اور موبائل فونز پر لیوی لگانے کی سفارشات کو مسترد کردیا، ادھرملک میں پانی کی قلت کے حوالے سے سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے پنجاب اور سندھ حکومت کو سفارش کی ہے کہ وہ سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے تین روز کے اندراجلاس بلائیں اور سند ھ حکومت پانی قلت کے مستقل حل کیلئے اپنی تجاویز مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرے۔
Load Next Story