سپریم کورٹ نے ڈی ٹی ایچ نیلامی کاعمل بحال کردیا

پیمرا،دیگر4فریقین کی اپیلیں منظور،لاہورہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم

پیمرا،دیگر4فریقین کی اپیلیں منظور،لاہورہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات براہ راست ناظرین کو پہنچانے سے متعلق نئی ٹیکنالوجی ڈی ٹی ایچ کی نیلامی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پیمرا اوردیگر 4فریقین کی اپیلیں منظورکرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔


چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سپریم کورٹ نے مختصرفیصلے میں پیمرا کا نیلامی کا عمل بحال کردیا ہے۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے براڈکاسٹرزکو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کے عمل کا حصہ بنانے کا حکم دیا تھا۔اے پی پی کے مطابق ہائیکورٹ نے انڈیپنڈنٹ نیوز پیپرزکمپنی کے حق میں فیصلہ جاری کیا تھا جسے پیمرا اور دیگر 3 کامیاب بولی دہندگان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
Load Next Story