پنجاب خیبرپختون خوا میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک May 09, 2018
ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پنجاب اور خیبرپختون خوا کے متعدد شہروں میں چند گھنٹوں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لاہور، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور زمین میں گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

پشاور، چترال، بالاکوٹ، سوات، بونیر، دیر، لوئر، دیراپر، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، ایوبیہ ،گلگت بلتستان، حضرو، مانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ادھر لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جوہر آباد، نور پور تھل، خوشاب، عارفوالہ، اٹک، کلرکہار میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج صبح سویرے بھی پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس وقت ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔

بنوں میں زلزلے کے باعث گورنمنٹ مڈل اسکول ٹانچی میں بھگدڑمچنے سے 11 طلبہ زخمی ہوگئے، 5 طلبہ کومعمولی چوٹیں آئیں جب کہ 6 طلبہ زیادہ زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |