سونم آنند کا استقبالیہ بالی ووڈ خانزسمیت ستاروں نے رنگ جما دیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کی بارات اوراستقبالیہ کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 09, 2018
سونم آنند کے استقبالیے میں شاہ رخ سلمان سمیت تمام فنکاروں نے شرکت کرکے سماں باندھ دیا فوٹو: سوشل میڈیا

شادی کے بندھن میں بندھنے والی ناموربالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراور آنند آہوجا کے استقبالیے کی تقریب بھی گزشتہ روز ہی منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی اورخوب ہلہ گلہ کیا۔

بھارتی فیشن آئیکون سونم کپورگزشتہ روز اپنے قریبی دوست آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم کی بارات اوراستقبالیے کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی تھی۔



دوپہرمیں اپنی بارات کے وقت جہاں سونم سرخ رنگ کے شرارے میں نہایت حسین لگ رہی تھیں وہیں شام میں استقبالیہ کی تقریب میں دونوں بالکل فریش نظرآئے۔ سونم نے استقبالیہ کی تقریب میں بنارسی لہنگا زیب تن کیا، جب کہ آنند آہوجا نے کالے رنگ کی شیروانی پر جوگرز پہن کر سب کی توجہ کھینچ لی۔



سونم کپور اور آنند آہوجا کے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، سلمان خان، کرن جوہر، رنویر سنگھ، کنگنا رناوت، مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، سیف علی خان، کترینہ کیف، اکشے کمار، ٹوئنکل کھنا، کاجول سمیت پورے بالی ووڈ نے شرکت کی اورخوب ہلہ گلہ کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihsGF1APUM/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihpdBOg6Wy/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihxhoqAF5J/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihxuVIgDnu/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bii7R-ZBQy1/"]

سونم کپور کی شادی میں جہاں ان کے والد انیل کپور نے خوب ڈانس کیا وہیں رنویرسنگھ نے دلہے میاں آنند آہوجا کو گود میں اٹھاکر رقص کیا جس نے سماں باندھ دیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bih5Y8zgQPK/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bih4EXLALAv/"]

شاہ رخ خان نے اس خوبصورت تقریب سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور بیٹی کی شادی میں بہت خوش نظرآئے اورانہیں ڈانس کرتا دیکھ کرمجھے بہت خوشی ہوئی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bih5HZ5gxA_/"]

شاہ رخ سلمان نے اپنی سپر ہٹ فلم'کرن ارجن'کا گانا 'چندا کب دور کرن سے'گاکر سب کو حیران کردیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiizwiSDdT6/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bih8HB2DfwD/"]

کرن جوہر نے سلمان اور سونم کی فلم'پریم دھن پایو'کے گانے پر ڈانس کرکے شرکا کو حیران کردیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihozbCDM9o/"]

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی کی شادی کے بعد مداحوں کو سونم کپور کی شادی کا انتظارتھا تاہم سونم ہمیشہ ہی شادی کی خبروں پرخاموشی اختیار کرلیتی تھیں یا بھڑک اٹھتی تھیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو بتا کرکریں گی اورسونم نےاپنا کہا سچ کردکھایا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BihmYb6BKrC/"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔