امیدواروں اور کارکنوں کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کا کل سندھ میں پرامن سوگ کا اعلان

اعلامیے کے مطابق یوم سوگ پر صرف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند نہیں رکھا جائے گا۔

احتجاج کے باوجود کارکنوں کے تحفظ کے لئے نگراں حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے، اعلامیہ ایم کیو ایم فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے کارکنوں اور امیدواروں کے قتل کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں کل پرامن یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔


رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یوم سوگ پر صرف سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے اور مقتولین کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی تاہم ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند نہیں رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں ایم کیو ایم کے کارکن محمد فیصل اور دیگر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احتجاج کے باوجود کارکنوں کے تحفظ کے لئے نگراں حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔
Load Next Story