چہروں پر مسکراہٹیں لانا بھی عبادت ہے کنگنا رناوت

لوگوں کے لیے مسرت کا سبب بنتی ہوں، کامیڈی کردار خوشی سے کرتی ہوں، کنگنا رناوت


Net News April 19, 2013
لوگوں کے لیے مسرت کا سبب بنتی ہوں، کامیڈی کردار خوشی سے کرتی ہوں، کنگنا رناوت فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا بھی عبادت ہے اور یہ کام فنکار کی قسمت میں لکھا ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کامیڈی فلم میں اپنا کام پوجا جان کر کرتی ہوں۔ اپنے کردار اور زبان سے دوسروں کے لیے خوشی کا سبب بننے کی کوشش کرتی ہوں ۔کامیڈی کردار خوشی سے کرتی ہوں ،یہی میری کامیابی ہے۔ دریں اثناء ذرایع کے مطابق فلم "شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالہ"کی پروڈیوسر ایکتا کپور آئٹم سانگ " اعلیٰ رے اعلیٰ" کنگنا رناوت پر فلمانا چاہتی تھیں لیکن ان میں اختلاف پیدا ہوگئے۔



ذرایع کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے دوسرے پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا جس پر ایکتا نے صوفی چوہدری پر گانا فلمایا۔ کنگنا فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان دنوں فلم کی تشہیری مہم جاری ہے لیکن کنگنا اس میں نظر نہیں آ رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں