جلوس میںتعینات پولیس اہلکاروںنے سہ پہرکوہی ’’افطار‘‘کرلی

درجنوں پولیس اہلکارجلوس کی حفاظت کی ذمے داری اور احترام رمضان کی پرواہ کیے بغیرکھاناکھانے میں مصروف ہوگئے.


Numainda Express August 11, 2012
یوم شہادت علیؓ کے موقع پرحفاظتی ڈیوٹی چھوڑکر بیشتراہلکار بھیجے گئے کھانے پرٹوٹ پڑے فائل فوٹو

یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر حیدرآباد میں نکالے جانے والے مرکزی ماتمی جلوس کے دوران سہہ پہرکے اوقات میں پولیس اہلکارکھانا ملنے پر حفاظتی ڈیوٹی چھوڑکرکھانے میں مگن ہوگئے۔

مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ دادن شاہ سے نکالا گیا جس کی حفاظت کیلیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے،تاہم پولیس ہیڈکوارٹرکی موبائل میں سہہ پہر کے اوقات میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروںکی افطاری کیلیے بریانی،جوس اور پانی کی بوتلیں لائی گئیں تو درجنوں پولیس اہلکارجلوس کی حفاظت کی ذمے داری اور احترام رمضان کی پرواہ کیے بغیرکھاناکھانے میں مصروف ہوگئے،

چند پولیس اہلکاروں نے پیٹ بھرجانے پر بریانی اور جوس وغیرہ تھیلی میں بھرلیا تاکہ گھر لے جاسکیں،اس ساری صورتحال میں بعض اہلکار ایسے بھی تھے جنھوں نے اپنے حصے کا کھانا لیکرتھیلیوں میں رکھ لیا لیکن احترام رمضان کے باعث کھایا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں