اداکاری سے زیادہ گلوکاری پر توجہ دے رہی ہوں مہوش حیات

ڈرامہ اور فلم میں کردارعوام پر اثر کرتے ہیں، موسیقی سے بات آسان ہوجاتی ہے، مہوش حیات


Showbiz Reporter April 19, 2013
ڈرامہ اور فلم میں کردارعوام پر اثر کرتے ہیں، موسیقی سے بات آسان ہوجاتی ہے، مہوش حیات فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں آج کل اداکاری سے زیادہ گلوکاری پرتوجہ دے رہی ہوں ڈرامے اورفلم میں نبھائے ہوئے کردارعوام پر اثر کرتے ہیں مگر موسیقی سے بات آسانی سے سمجھائی جاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ انسان کو ہر فن مولا ہونا چاہیئے اداکاری کا تجربہ اچھا رہا اب گلوکاری میں خود کو آزمانا چاہتی ہوں۔



ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے ٹی وی شوز کی میزبانی کی ہے مگر توجہ زیادہ اداکاری پر ہی رکھی ہے ہمیشہ سے میرا خواب تھا کہ میں اپنا میوزک ایلبم لاونچ کروں 2013 کے آغاز میں میرا آڈیو ایلبم لاونچ ہوجائیگا جس کے بعد اس کی وڈیو پر کام کرونگی۔ انھوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہیں جو جلدعوام کے سامنے پیش کیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں