خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو گھر بھیجا مریم اورنگزیب

پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق اب بند ہونا چاہئے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک May 09, 2018
مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، کمیٹی کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوگا، چیف جسٹس فوٹو:فائل

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو گھر بھیجا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کن باتوں پرسیاست نہ ہویہ تعین کرنا ہوگا کیونکہ ملک میں پگڑی اچھالنے کی روایت شروع ہوچکی ہے، 8 ماہ کی تحقیقات کے باوجود نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں ملا، نیب کے گواہوں نے نوازشریف کے حق میں گواہی دی جب کہ نیب الزام کے بعد ثابت ہوگیا نواز شریف پرسیاسی انتقام کا کیس ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو پارلیمنٹ پرحملہ کرنے اور سپریم کورٹ میں نقلی دستاویزات جمع کرانے پربری کردیا گیا، پاکستان کی عوام کا مینڈیٹ خلائی مخلوق کے ہاتھ میں نہیں ہے، خلائی مخلوق وہ ہے جس نے 13 وزرائے اعظم اور صدور کو گھر بھیجا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مخالفین الزام لگاتے ہیں لیکن وہ ہماری کارکردگی کے بارے میں ایک لفظ نہیں بول سکتے، بلاول بھٹو بتائیں ان کی پارٹی نے سندھ میں کیا کیا، نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ پاکستان کی عوام جہاں جاتے ہیں وہاں سمندر امڈ آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔