سرگودھا میں بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ
طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا
بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 86 شمال کے قریب بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم اس میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔