الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضلع سانگھڑ کے 19 تھانیداروں کے تبادلے

شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے امیدواروں کی شکایات پر کارروائی، کچھ ایس ایچ او لائن حاضر

ایس ایس پی سانگھڑ نے امیدواروں کی شکایات پر 19 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے میرپورخاص اور مٹیاری کر دیے۔ فوٹو : فائل

حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کر دیا۔

ایس ایس پی سانگھڑ نے امیدواروں کی شکایات پر 19 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے میرپورخاص اور مٹیاری کر دیے۔ ایس ایس پی عاصم قائم خانی نے ٹنڈوآدم تھانہ کے ایس ایچ او سکندر بھٹی کی جگہ اسحاق سنگراسی، ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانہ کے غلام علی زردرای کی جگہ جاوید اقبال چانڈیو ، تعلقہ ٹنڈوآدم کے دو دو جونیجو کی جگہ وقار میمن، لنڈو تھانہ کے غلام حسین بروہی کی جگہ دین محمد لغاری، شہداد پور تھانہ کے شمس الدین کھوکھر کی جگہ غازی راجڑ، سرہاڑی تھانہ کے زاہد بروہی کی جگہ عطا محمد لغاری، جھول تھانہ کے ریحان شاہ کی جگہ خیر محمد ناریجو، جام نواز علی تھانہ کے غلام علی کی جگہ رفیق سیال، نو آباد تھانہ کے امین جونیجو کی جگہ جاوید کمال، کھپرو تھانہ کے محبوب شاہ کی جگہ سبحان سنگھ، منگل تھانہ کے حسین بخش مہر کی جگہ مخدوم غلام محمد، پیرو مل پر جمن کھوسو، کاھی تھانہ پر خان محمد بروہی، چوٹیاریوں تھانہ پر امین جونیجو، بیرانی تھانہ پر واجد قائم خانی کی جگہ حسین بخش مہر کومقرر کر دیا۔




جبکہ کھڈرو تھانہ پر صلاح الدین ترک کی جگہ فہیم میمن، شاہ پور چاکر تھانہ سے دین محمد لغاری کو ہٹا کر غلام علی زرداری کو ایس ایچ او مقرر کر دیا ، سانگھڑ تھانہ پر منور ساریو، سی آئی اے سینئر پر انصار گرڈ مقرر ہیں کچھ ایس ایچ او کو میرپورخاص ، مٹیاری مٹھی، دیگر اضلاع میں تبادلہ کر دیا کچھ کو لائن حاضر کر دیا۔
Load Next Story