ڈاکوئوں نے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو لوٹ لیا
دفتر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی لے اڑے، واقعے کیخلاف مشتعل افراد کا احتجاجی مظاہرہ
3 مسلح افراد نے اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو لوٹ لیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا، جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں ایم اے جناح روڈ پر فائر بریگیڈ کے سامنے واقع اسٹیٹ ایجنسی کے دفتر میں3 مسلح افراد داخل ہوئے اور ایجنسی کے مالک عظیم سے، نقد رقم اور موبائل فون چھین لیا اور جاتے ہوئے دفتر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل بھی لے گئے۔ واقعے کے خلاف مشتعل شہریوں نے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔
اس دوران متحدہ قومی موومنٹ کے سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائمخانی جو وہاں سے گذر رہے تھے وہاں پہنچے اور مظاہرین کو تسلی دی اور ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ٹائون پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔