کوئٹہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ملزم کے قبضے سے دستی بم، 150کلو گرام بارودی مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 09, 2018
ملزم نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کیں ، سی ٹی ڈی فوٹو: فائل

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میاں غںڈی میں سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ملزم کی شناخت حافظ محمد اسماعیل کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزا ز گورائیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کیں، اس نے پرانی سبزی منڈی میں دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، ملتانی محلہ میں پولیس جب کہ ڈبل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم، 150 کلو گرام بارودی مواد ، نٹ بولٹ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم حافظ محمد اسماعیل نے مختلف وارداتوں کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |