مچھلی کی بریانی

بریانی کو پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں


ویب ڈیسک May 09, 2018
بریانی کو پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کریں فوٹو:فائل

مچھلی کی بریانی بنانے کی ترکیب
اجزا:

چاول: آدھا کلو

رہومچھلی کے ٹکڑے: آدھا کلو

ادرک لہسن کا پیسٹ: دو کھانے کے چمچے

سرخ پسی ہوئی مرچ : دو چائے کے چمچے

زیرہ : دو چائے کے چمچے

ہلدی: ایک چائے کا چمچہ

نمک: حسب ذائقہ

گرم مسالا: ایک چائے کا چمچہ

دہی: ایک کپ

پیاز: دو عدد، باریک کاٹ لیں

اجوائن: آدھا چمچہ

لیموں: تین عدد

ہری مرچ: دو عدد

سبز دھنیا: آدھی گٹھی

ترکیب:

تمام چیزوں کو اچھی طرح ملاکر ان کا پیسٹ بنالیں ، پھر اس میں لیموں شامل کرکے خوب اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا کر رکھ دیں۔ اب ان ٹکڑوں کو مسالے کے باقی پیسٹ کے ساتھ تیل میں ڈال کر تل لیں، باسمتی چاول کو کچھ دیر تک پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر ابال لیں۔ ایک دیگیچی میں چاول اور مچھلی کو تہ در تہ لگائیں اور پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں ۔ مچھلی بریانی تیار ہے ،ہری مرچ اور دھنیا ڈال لیں اور پودینے کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ استعمال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |