میانداد قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دستیاب

فل ٹائم رہنمائی کا انحصار حالات پر ہے، کے سی سی اے نے کراچی کرکٹ کو تباہ کرد یا۔


Sports Reporter April 19, 2013
فل ٹائم رہنمائی کا انحصار حالات پر ہے، کے سی سی اے نے کراچی کرکٹ کو تباہ کرد یا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

KARACHI: پاکستان کے سابق عظیم بیٹسمین و ڈی جی پی سی بی جاوید میانداد نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلیے دستیابی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر میری خدمات ہمیشہ حاضر رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بورڈ سے وابستگی نہ تھی اس وقت بھی خود کو پیش کیا،آج بھی تیار ہوں البتہ فل ٹائم کوچنگ کا انحصار حالات پر ہے،کے سی سی اے نے کراچی کی کرکٹ کو تباہ کر دیا، انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی رہنمائی کرنے کو تیار ہوں۔

میں کسی کھلاڑی کو صرف سیکھا سکتا ہوں، پرفارم کرنا اس کا کام ہے، قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ واٹمور کے حوالے سے سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ اب لیپ ٹاپ کا زمانہ آگیا، ہر چیز اسی سے ہو رہی ہے، کھلاڑیوں کو بھی لیپ ٹاپ پر سکھایا جارہا ہے، پلیئرز کیوں نہیں بول رہے، وہ ذمہ داروں کے پیچھے پڑھیں، کھلاڑی کو کھلاڑی ہی سکھا سکتا ہے، قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں سلیکشن کمیٹی کو الزام نہیں دیا جاسکتا،وہ دستیاب کھلاڑیوں ہی میں سے چناؤ کرتی ہے۔



پاکستان کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے تو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیے، 15کھلاڑیوں کا چناؤ 20 رکنی ٹیم سے ہو، جو رنز نہیں بنا پا رہے یا بولنگ میں ناکام ہو رہے ہیں ان کی سرزنش کی جائے، رکی پونٹنگ جیسے عظیم بیٹسمین کی مثال سامنے ہے کہ وہ رنز نہ بنا سکا تو ٹیم کا حصہ نہیں رہا۔

کراچی میں کرکٹ کی زبوں حالی سے متعلق سوال پرسابق کپتان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے سی سی اے نے اس شہر کی کر کٹ کو تباہ کر کے رکھ دیا، ماضی میں لاہور اور کراچی سے کرکٹرز سامنے آیا کرتے تھے ،آج کراچی میں ایک معیاری گراؤنڈ تک نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں