شوبز نے مجھے وہ مقام دیا جس کا سوچا بھی نہیں تھا زارا شیخ

فنون لطیفہ میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے کسی سرحد کے محتاج نہیں ہوتے، اداکارہ


Qaiser Iftikhar May 10, 2018
پڑھے لکھے نوجوانوں کے شوبزمیں آنے سے فلم انڈسٹری میں بہتری آرہی ہے جو  بہت خوش آئند ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل فوٹو: فائل

اداکارہ وماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے زارا شیخ نے کہا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اوراس شعبے میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔ جب تک میں نے شوبز میں قدم نہیں رکھا تھا تومجھے بہت سی باتیں سننے کوملیں لیکن جب اس کا حصہ بنی تووہ سب افواہیں لگیں۔ واقعی ہی اس شعبے کی بات ہی کچھ الگ ہے۔

ادکارہ نے کہا کہ یہاں کام کرتے ہوئے جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہارکا بہترین موقع ملا، وہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی، جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی۔

زارا شیخ نے کہا کہ اس وقت پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کی جانب آرہے ہیں۔ کوئی فلم کی ڈائریکشن کررہا ہے توکوئی رائٹنگ، کوئی میوزک بنارہا ہے توکوئی گارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹنگ کی بات کریں توخوبصورت چہروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نئی سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |