سیاستدان تعلیم یافتہ طبقے کو آگے نہیں آنے دیتے فنکار قلم کار

سیاستدان سازشی ہیں،ہماری سیاسی تاریخ مایوس کن ہے،طلعت حسین،بھارت نے فنکاروں اورقلمکاروں کوعزت دی ہے،حسینہ معین

سیاستدان پڑھے لکھے لوگوں کوٹکٹ دیکر خودکہاں جائینگے،ماجدجہانگیر،کرپٹ لوگوں کی موجودگی میں ترقی ممکن نہیں،گلاب چانڈیو ۔ فوٹو : فائل

انتخاب 2013 کیلیے مختلف سیاسی جماعتیں میدان میں اترگئیں اورایوان سجانے کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

مگرماضی کی طرح اس بار بھی الیکشن میں کسی فنکار،شاعر،صحافی،ڈرامہ نگار اوردانشورکوٹکٹ نہیں دیا گیا سیاسی جماعتوں کی اس بے حسی پرفنکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست دان تعلیم یافتہ طبقے اور فنکاروں کو آگے نہیں آنے دیتے انھیں خوف ہے کہ کہیں انکی اجارہ داری ختم نہ ہوجائے جبکہ فنکاراورقلمکارعام آدمی سے زیادہ حساس اورزندگی سے قریب ہوتا ہے اس حوالے سے ملک کے ممتاز فنکاروں اورقلمکاروں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کی، اداکارطلعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایاجاتاہے۔


دنیا بھر میں جمہوریت کامطلب عوام کو سمجھایانہیں جاتا بلکہ انکے حقوق ان تک پہنچاکریہ بتایا جاتا ہے کہ اسے جمہوریت کہتے ہیں مگرافسوس ہمارے ہاں سیاست دان اتنے سازشی ہیں کہ اگرپاکستان کی سیاسی تاریخ پرنظرڈالی جائے تومایوسی کے سواکچھ بھی نہیں ملے گا ہمارے ہاں فنکاروں کوپارلیمنٹ میں بیٹھنے کاحق اس لیے نہیں ہے کہ وہ سچ بولتا ہے اورعوام کے قریب ہوتاہے عام آدمی اسے اسکی غلطی پرگریبان سے پکڑسکتاہے مگرسیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے الیکشن سے قبل تودکھائی دیتے ہیں بعد میں انھیں تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔



معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین نے کہا کہ ہمیں شرم آنی چاہیے کہ پڑوسی ملک کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہیں مگریہ بھول جاتے ہیں کہ انھوں نے ہرسطح پراپنے فنکاروں قلمکاروں کو عزت دی ہے بھارتی اداکار امیتابھ بچن، گوندا، ہیما مالنی، جیا بچن، دلیپ کمارسمیت کئی نام ہیں جنھیں بھارت کی سیاسی جماعتوں نے ایوانوں میں بٹھایا ہے مگرپاکستان میں فنکاروں کے ساتھ تیسرے درجے کا سلوک کیا جاتا ہے،اداکارماجد جہانگیرنے کہاکہ پاکستان میں سیاست دان اگر پڑھے لکھے لوگوں کوٹکٹ دینگے توخودکہاں جائیں گے ہمارے ہاں پارلیمنٹ میں وہ بیٹھتا ہے جواول درجے کا جاہل ہے،اداکارگلاب چانڈیونے کہاکہ پاکستان جب تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک ہماری جڑوں سے کرپٹ لوگ نہیں نکل جاتے۔
Load Next Story