اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلے خورشید شاہ

سی پیک کے پی کے، سندھ، بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے، قائد حزب اختلاف

12 گھنٹے آج بھی لوڈشیڈنگ ہے، صوبے مضبوط ہونگے تو وفاق مضبوط ہو گا، اجتماع سے خطاب۔ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلے۔

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو میرے ساتھ سندھ چلے اور دیکھے کہ غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے، کیسے لاکھوں کی سرجری مفت ہوتی ہے، یہ ہوتی ہے ترقی، سی پیک خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان سے بھی گزر رہا ہے لیکن کام صرف پنجاب میں ہو رہا ہے۔


 

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ غریبوں کی عزت و آبرو میں اضافہ ہو، ہم نے صوبوں کو اختیار دیا اور صوبوں کے فنڈز بڑھانے کے ساتھ وفاق کے فنڈز کم کئے،یہ لوگ کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے، کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی،12گھنٹے آج بھی لوڈشیڈنگ ہے، ہاں حکمرانوں کے گھروں میں لوڈشیڈنگ نہیں، جب تک صوبے مضبوط نہیں ہوں گے وفاق مضبوط نہیں ہوگا۔
Load Next Story