روہنگیا کیمپوں میں بیماریوں کی روک تھام کیلیے اقدامات
پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرااوردیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،عالمی ادارہ صحت
KARACHI:
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بیماریوں کی روک تھام کیلیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بنگلادیش میں میانمر کے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کالرا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کیلیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرایمرجنسی آپریشنزڈاکٹر رچرڈبرینین نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلادیش میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین ایسے کیمپوں میں رہ رہے ہیں جہاں گنجائش سے زیادہ پناہ گزینوں کی رہائش ہے اور وہاں پرصفائی ستھرائی کا نظام خراب ہے۔
ڈاکٹر رچرڈ برینین نے کہا کہ عالمی ادارے کو فنڈ کی کمی کا مسئلہ بھی درپیش ہے تاہم بیماریوں کی روک تھام کیلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ بنگلادیش کو گزشتہ سال اگست میں روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران سے دوچار ہونا پڑا تھا۔