سونم کپورکی شادی پرپاکستانی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد

سونم اورآنند کی خوشیاں زندگی بھر برقرار رہیں پاکستانی فنکاروں کی اداکارہ کیلئے نیک تمنائیں


ویب ڈیسک May 10, 2018
سونم اورآنند کی خوشیاں زندگی بھر برقرار رہیں پاکستانی فنکاروں کی اداکارہ کیلئے نیک تمنائیں فوٹو:فائل

نوبیاہتا جوڑی سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی پر پاکستانی فنکار بھی بے انتہا خوش ہیں اور دونوں کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا دوروز قبل8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں کو جہاں ان کے چاہنے والوں کی جانب سےمبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے وہیں پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان اور ماورا حسین نے بھی دونوں کی آنے والی زندگی کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپوراورآنند آہوجا کی شادی میں شاہ رخ سلمان نے رنگ جما دیا

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سونم کپور اور آنند آہوجا کو ٹوئٹر پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ''آپ کی یہ خوشیاں ہمیشہ برقرار رہیں، انشا اللہ بہت سارا پیار۔''



اداکارہ ماورا حسین نے بھی سونم اور آنند کے استقبالیے کی ایک خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اوردونوں کو زندگی بھر خوش رہنے کی دعا دیتے ہوئے مبارکباد دی۔

https://twitter.com/MawraHocane/status/994206499185614848

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونم کپور اور آنندآہوجاکے استقبالیے کی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نےنہ صرف خوب ہلہ گلہ کیابلکہ ایک ساتھ گانا گاکر اور رقص کرکے شرکا کی خوب توجہ حاصل کی دونوں کئی برسوں بعد کسی تقریب میں اتنےاچھے موڈ میں نظر آئےاور میڈیا میں سونم آہوجا سے زیادہ شاہ رخ سلمان چھائے رہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BilZczIFJrd/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BilXwQ3lFl5/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BigqwRnjRu9/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BiizwiSDdT6/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔