چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک May 10, 2018
سپریم کورٹ نے تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں پر بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز سے جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اس معاملہ میں بار کونسلز کے ساتھ تعاون کرے، کئی وکلاء نے قانون کی ڈگری کے بغیر لائسنس حاصل کیے، بعض افراد بغیر لائسنس کے ہی وکیل بنے ہوئے ہیں، جان گیا ہوں بار سے مطلوبہ تعاون نہیں مل رہا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سینئر وکیل حامد خان سے کہا کہ دیکھیں کتنے وکیل جعلی ڈگریوں پر چل رہے ہیں، کیا وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہونی چاہیے۔ حامد خان نے کہا کہ وکلا کی ڈگریوں کی بھی تصدیق ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو پھر 184 تین کی درخواست دینا چاہیے تھی۔ حامد خان نے کہا کہ ہم درخواست دے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج یہ درخواست دائر کریں ہم نوٹس جاری کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں