امریکا نے شام میں مداخلت کی تیاری کرلی اردن میں فوجی ہیڈ کوارٹر قائم کر دیا گیا امریکی میڈیا

شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرکنٹرول حاصل کرنے اور ممکنہ مداخلت کیلیے20ہزارفوجی اردن بھیجے جائیں گے

شام کے کیمیائی ہتھیاروں پرکنٹرول حاصل کرنے اور ممکنہ مداخلت کیلیے20ہزارفوجی اردن بھیجے جائیں گے،لاس اینجلس ٹائمزکی رپورٹ فوٹو: رائٹرز

پینٹاگون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں پر کنٹرول حاصل کرنے اور ممکنہ مداخلت کی غرض سے 20 ہزار فوجی اردن بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ امریکا شام میں مداخلت کرنیکا ارادہ رکھتاہے۔ اس سلسلے میں شامی سرحد کے قریب اردن میں ایک چھوٹا فوجی ہیڈکوارٹر قائم کیا گیاہے جہاں 200فوجیوںکو بھیج دیا گیاہے۔




مزید 20ہزار فوجی وہاں بھیجے جائیں گے۔ اخبار کے مطابق پینٹاگون کے ایک افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا اب شام میں مداخلت کی تیاری کررہا ہے۔
Load Next Story