کرپشن کی سیاست نے ملک کو کھوکھلاکردیا طاہر القادری

الیکشن کمیشن، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک قوم کے مجرم ہیں

کرپٹ سیاستدان دوبارہ اقتدارمیں آجا ئینگے اس لیے افسر اپنی نوکریاں بچارہے ہیں ۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے کہا ہے کہ کرپشن،لوٹ کھسوٹ اور جانبداری کی سیاست پاکستان کے وجود کو کھوکھلا کر رہی ہے اس لیے'' سیاست نہیں ریاست بچاؤ ''کی آواز بلند کی تھی۔ الیکشن کمیشن ،نیب،ایف آئی اے،ایف بی آراوراسٹیٹ بینک سمیت قوم کے مجرم ہیں ۔سب سے بڑا مجرم الیکشن کمیشن ہے۔

نیب کے پاس صدر، وزرائے اعظم، وزرائے اعلیٰ،گورنرز سے لے کر ایم پی ایز اور بیورو کریٹس کی کرپشن کے ریکارڈموجود ہیں مگر اس تک رسائی نہیں دی گئی۔ ایف آئی اے اورایف بی آر بھی ڈیٹا دبا ئے بیٹھے رہے۔ جمعرات کو لندن سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صد ر رحیق احمد عباسی سے ٹیلی فونک گفتگومیں انھوں نے کہا کہ مذکورہ اداروں کے افسروں کو معلوم ہے کہ کچھ دنوں بعد یہی کرپٹ سیاستدان اقتدارمیں آجا ئیں گے۔




اس لیے نوکریاں بچانا اولین ترجیح ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب امانت،دیانت،ستھری سیاست،آئین ،قانون اورعدل و انصاف کا دشمن ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران الیکشن کمیشن کے منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذمے دارنے لاہور ہائیکورٹ میں آفیشل بیان دیا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ایف بی آر،نیب اور اسٹیٹ بنک نے ٹیکس چوروں، قرضے اور یوٹیلٹی بلز معاف کرانے والوں کی فہرستیں نہیں دیں اس لیے آرٹیکل 63 کو چھیڑا نہیں گیاجبکہ 62 کا مذاق اڑایا جاتا رہا۔
Load Next Story