سرفراز کو فکسنگ آفر کرنیوالے شارجہ اسٹیڈیم کے سابق ملازم کو چارج شیٹ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے


Sports Desk May 10, 2018
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری کو چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے سابق ملازم عرفان انصاری کو آئی سی سی نے چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے تھے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عرفان انصاری پر تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس پر انہیں 14 روز میں جواب جمع کروانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شارجہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران سرفراز احمد نے بکی کی جانب سے آفر کیے جانے کے بعد فوری طور پر پی سی بی منیجمنٹ کو آگاہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے معاملہ سنبھالتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔