گوانتانامو قیدیوں پرفائرنگ امریکی فوجیوں سے بدلہ لینگےطالبان

محافظوں نے اس وقت غیرمہلک گولیاں چلائیں جب قیدیوں کو سیلز میں منتقل کیا جارہا تھا


Online April 19, 2013
محافظوں نے اس وقت غیرمہلک گولیاں چلائیں جب قیدیوں کو سیلز میں منتقل کیا جارہا تھا فوٹو: فائل

طالبان نے گوانتانامو جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی پر قابو پانے کے لیے غیرمہلک گولیاں چلانے کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں سے بدلہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیوبا میں امریکی زیر انتظام جیل میں محافظوں نے اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ قیدیوںکو اپنے اپنے سیلز میں منتقل کررہے تھے ۔ بعض قیدیوں کی جانب سے حکام کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا جو قیدیوں کو مشترکہ سیل سے انفرادی سیل میں منتقل کررہے تھے۔



 

کسی قیدی کو سنگین نوعیت کے زخم نہیں آئے۔ طالبان ترجمان ذیبح اللہ مجاہدنے کہا کہ ان کا مزاحمتی گروپ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملوں سے اس واقعے کا بدلہ لے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں