سونم کپور کے بعد اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں

نیہا دھوپیا نے اپنے دوست انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے


ویب ڈیسک May 10, 2018
تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں فوٹو: ٹوئٹر

نامور بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی شادی کے دوروز بعد ہی اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔

بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہاہے، پہلے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی شادی کے بندھن میں بندھے۔ بعدازاں دوروز قبل اداکارہ سونم کپور بھی آنند آہوجا کی ہوگئیں اور اب اداکارہ نیہا دھوپیا بھی خاموشی سےپیادیس سدھار گئیں۔ جس کی اطلاع انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پرشادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

نیہا دھوپیا نےانسٹاگرام پراپنی شادی کے فیصلے کو زندگی کا بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BilwBTDFIL_/"]

نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے شوہراداکار انگد بیدی نے بھی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے لکھا''میری بہترین دوست اب میری بیوی ہیں، ہیلومسز بیدی۔''



نیہا دھوپیا نے اپنے دوست اوراداکار انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر انگد بیدی بھی سفید شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔

ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے بھی نیہا دھوپیا کی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے نیہا اور ان کے شوہر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا آج میری بہت اچھی دوست شادی کے بندھن میں بندھن میں بندھ گئی۔

https://twitter.com/karanjohar/status/994491390062202880

واضح رہے کہ اداکار کرن سنگھ بیدی نے فلموں کے علاوہ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ انہوں نے 2011 میں فلم 'فالتو' کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔