قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو ملتان نے ٹرافی اپنے نام کر لی

فائنل میں ملتان نے تیسرے روز ہی کراچی بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دی


Sports Reporter May 10, 2018
فائنل میں ملتان نے تیسرے روز ہی کراچی بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دی،فوٹو:ٹوئٹر

قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو فائنل میں ملتان نے تیسرے روز ہی کراچی بلوز کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

152 رنز کے خسارے کا شکار کراچی کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 154 رنز بنا پائی، عامر یامین نے 5 جبکہ ذوالفقار بابر نے 4 شکار کیے، میزبان ٹیم نے 3 رنز کا پہلی گیند پر ہی عبور کر لیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ کے تیسرے روز 152 رنز کے خسارے سے دوچار کراچی بلوز نے81 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر اپنی دوسری اننگز کو دوبارہ شروع کیا اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور ملتان کو فتح کیلیے صرف 3 رنز کا ہدف ملا، سیف اللہ بنگش 32، فحدث محسن 26، سعود شکیل 20 جبکہ میر حمزہ 16 رنز بنا پائے۔

ملتان کی جانب سے عامر یامین نے 32 رنز کے عوض 5 شکار کیے، ذوالفقار بابر نے 57 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ ملتان ریجن کی جانب سے عمران رفیق نے پہلی ہی گیند پر چوکا جڑتے ہوئے ہدف عبور کروا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔