الطاف حسین کا صدر کو فون کارکنوں کے قتل کی تفصیلات بتائیں

ایم کیوایم تحمل سے کام لے رہی ہے،قائد متحدہ، پی پی کوبھی دہشت گردی کا سامنا ہے، صدر مملکت

ایم کیوایم تحمل سے کام لے رہی ہے،قائد متحدہ، پی پی کوبھی دہشت گردی کا سامنا ہے، صدر مملکت فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے صدرزرداری سے فون پر گفتگوکی اور انہیں ایم کیوایم کے خلاف جاری دہشتگردی کی کارروائیوں، بالخصوص ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات سے آگاہ کیا۔

انھوں نے صدر مملکت کومحمودآباد میںدہشتگر دوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے جوائنٹ یونٹ انچار ج محمدفیصل کے سفاکانہ قتل کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہوئے بتایا کہ ایم کیوایم تمام تراشتعال انگیزیوںکے باوجودملک اورجمہوریت کے مفادمیں انتہائی صبر وتحمل کامظاہر ہ کررہی ہے۔انھوں نے صدرمملکت کو بتایا کہ ایم کیوایم نے محمدفیصل سمیت اپنے کارکنوں کے قتل پرجمعے کو پرامن سوگ کااعلان کیاہے تاہم عوام سے کاروبار اور ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔




صدرمملکت نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پردلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ان اشتعال انگیزیوں پرجس تحمل کا مظاہر ہ کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے،خودپیپلزپارٹی کوبھی دہشتگردی کاسامناہے اورآج بھی پنجاب میں اس کے انتخابی دفتر پر حملہ کیاگیاجبکہ گزشتہ دنوں اس کے متعدد کارکنوں کوہلاک بھی کیاگیا۔ الطاف حسین سے کہا کہ ہم نے ساتھیوں کی مددسے ماضی میں بھی نامساعدحالات کا سامنا کیاہے اور آئندہ بھی دوستوں کے ساتھ مل کرحالات کامقابلہ کریں گے۔دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اورایک دوسرے کیلیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story