مشرف کی گرفتاری سے انارکی نہیں پھیلے گیعارف نظامی

سابق صدر کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدر آمد ہوگا،وزیر اطلاعات، انٹرویو

سابق صدر کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدر آمد ہوگا،وزیر اطلاعات، فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عارف نظامی نے کہاہے کہ پرویزمشرف کی گرفتاری سے ملک میں انارکی پھیلنے کاخدشہ نہیں،پرویز مشرف کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراطلاعات عارف نظامی نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں30ویں انفارمیشن گروپ کے زیرتربیت افسران کیلیے خصوصی تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن سروس میں مزیداچھے افسران درکارہیں،حکومت اظہار رائے کی آزادی پریقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت کے فروغ میں اس کااہم کردارہے۔




عارف نظامی نے کہاکہ صحافی اورانفارمیشن افسران کاکام ایک دوسرے ساتھ ساتھ چلتاہے اور بنیادی طور پر دونوں ہی اطلاعات کی فراہمی کے عمل کا حصہ ہوتے ہیں،انفارمیشن افسران کو پرنٹ کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سمیت ابلاغ عامہ کی نئی جہتوں سے بھی استفادہ کرنا ہوگا کیونکہ اب اطلاعات کا پھیلائو خاصا وسیع ہے اور ایک انفارمیشن افسر کیلیے معلومات عامہ اور امور سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story