مشرف ڈٹ جائیں اوررہنما بن کرابھریںاحمد رضا قصوری

مشرف کاوہ انجام ہوگا جونپولین کا واٹر لومیں ہوا، روئیداد خان، کل تک میں گفتگو

مشرف کاوہ انجام ہوگا جونپولین کا واٹر لومیں ہوا، روئیداد خان، کل تک میں گفتگو فوٹو : فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنمااحمد رضاقصوری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مشرف فرار نہیں ہوئے بلکہ اپنے گھر میں بیٹھے مزے سے کافی پی رہے ہیں، جس میں ہمت ہے جاکر انھیں گرفتار کرلے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک کے میزبان جاویدچوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ ججوں کی بحالی تحریک میں گرفتار ہونے والے جج نے انکی ضمانت مسترد کی۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا انوکھا واقعہ ہے کہ ایک قابل ضمانت جرم میں ضمانت مسترد کردی گئی۔ انسداددہشت گردی کی دفعہ7 بھی غلط لگائی۔ میری رائے میں مشرف ملک میں رہ کر مقدمات کاسامنا کریں، رہنما بن کر ابھریں گے۔ جو ڈٹ جاتاہے، کامیاب ہوجاتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ نے کہاکہ مشرف کے خلاف شفاف مقدمہ چلایاجائے۔


مشرف فوج کو بدنام نہ کرے، کیا فوج صرف مشرف کا دفاع کرنے کے لیے رہ گئی ہے۔ اب قانون چلے گا۔ اس ملک میں سیکڑوں ریٹائرڈجنرل ہیں، کسی کے ساتھ اتنی سیکیورٹی نہیں۔ ظفرعلی شاہ نے کہاکہ مشرف جہاں سے آئے ہیں وہیں واپس چلے جائیں۔ سابق بیوروکریٹ روئیدادخان نے کہاکہ پرویزمشرف کوگرفتار نہ کرنے سے یہ ثابت ہوگیا کہ ملک میں 2طبقے ہیں۔ ایک جو آئین وقانون سے ماوراہے، دوسرا جس پر قانون کا اطلاق ہوتاہے۔ وہ عدالت سے کیسے نکل گیا، اسے گرفتار کیوں نہیں کیاجا رہاہے۔

مشرف خود کو نپولین سمجھتاہے، اس کا انجام بھی وہی ہوگا جو نپولین کا واٹرلو میں ہواتھا۔ نوازشریف پرویزمشرف کے خلاف باہر نکلیں۔ مشرف کے پاس اس وقت 2آپشن ہیں۔ جہاں سے آئے ہیں، وہیں واپس چلے جائیں یا عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دے دیں۔ پروگرام میں پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا پرویزمشرف کو سزا ہوجائے گی، 54فیصد نے کہاکہ 'ہاں' جبکہ 46فیصد نے کہا کہ سزا نہیں ہوگی۔
Load Next Story