خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات، بٹ خیلہ، مالاکنڈ اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے


ویب ڈیسک May 10, 2018
زلزلے کی شدت 5.3 تھی (فوٹو: فائل)

پشاور، صوابی مردان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان ریجن تھا اور گہرائی 194 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، خیبرپختون خوا میں چند گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے

پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد، سوات، بٹ خیلہ، مالاکنڈ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زمین لرزی تو لوگ خوف و ہراس کے علاقے میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات پرآگئے۔ فوری طور پر زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں