بلوچستان میں امیدواروں کو ہرممکن سیکیورٹی دی جائے کھوسو

وزیراعلیٰ بلوچستان،وزرا کی ملاقاتیں، اوستہ محمدمیں بجلی بندش کانوٹس،رپورٹ طلب


وزیراعلیٰ بلوچستان،وزرا کی ملاقاتیں، اوستہ محمدمیں بجلی بندش کانوٹس،رپورٹ طلب۔ فوٹو : فائل

نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوب بخش بروزئی کوہدایت کی ہے کہ تمام امیدواروں کو ہرممکن سیکیورٹی فراہم کی جائے اورشفاف، آزادانہ اورقابل بھروسہ انتخابات کیلیے سازگارماحول کو یقینی بنایا جائے۔

جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کوامن و امان اورصوبہ کی مجموعی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں انتخابی سرگرمیاں تیزہوگئی ہیں اورامیدواراپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔وزیراعلیٰ نے حالیہ زلزلے سے بلوچستان میں ہونے والی تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔



علاوہ ازیں وزیراعظم جسٹس(ر) میر ہزار خان کھوسو نے صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ الہ یارکے علاقہ اوستہ محمدمیں بجلی کے تعطل کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو علاقے میں ترجیحی بنیادوں پربجلی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ اس بریک ڈائون کی وجوہات معلوم کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں